5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:38
کراچی : غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے کیبن میں آتشزدگی،27مسافر زخمی
جیو نیوز - کراچی.......کراچی سے دبئی جانے والی غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیبن میں آگ لگ گئی ۔ مسافروں کو ہنگامی دروازے سے باہر نکالا گیا،ریسکیو آپریشن کے دوران شوٹس سے اترتےہوئے3ایئرہوسٹس سمیت 27مسافرزخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق طیارےمیں آگ جمپ سیٹ کےنیچےلگی جس پرایئرہوسٹس بیٹھی تھی۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 609کےطیارےمیں عین اس وقت آگ لگ گئی جب طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے کی جانب ٹیکسی کررہا تھا۔ آگ لگنے سے طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا۔ فوری طور پر طیارے کے ایمرجنسی ڈور کھول دیئے گئے اور شوٹ کے ذریعہ مسافروںکو طیارے سے باہر نکال لیا گیا ۔ تقریبا ًایک گھنٹہ تک کراچی ایئرپورٹ بند رہنے کے بعدپروازوں کیلئے کھول دیا گیا ۔