تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:8

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں خودکش حملہ،5افراد جاں بحق،23زخمی،مقدمہ درج

جیو نیوز - کوئٹہ.......ہزارہ ٹاؤن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور23 زخمی ہوگئے،نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن میں خودکش حملہ آور نےعلی آباد کےایک چوک پراس وقت دھماکا کیا جب لوگ وہاں عید کی خریداری میں مصروف تھے ،دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 23زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ،،واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی صدر محمود احمد نوتیزئی کے مطابق دھماکا خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.