تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:48

عمران خان کا ہر دعویٰ اور ہر تاریخ جھوٹی ثابت ہوئی، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر دعویٰ اور ہر تاریخ جھوٹی ثابت ہوئی، اگلی عید تک انتخابات کا جھوٹا وعدہ بھی منہ کی کھائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی امداد کے بغیر نیا خیبر پختون خوا تو بنا نہیں سکتے، نیا پاکستان کیسے بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف صرف 10 افراد کا وفد لے کر امریکا گئے تھے۔ عمران خان اپنے شاہی حکیم شاہ محمود قریشی اور خورشید قصوری سے پوچھیں کہ امریکا میں کہاں ٹھہرتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.