تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:48

کراچی:کورنگی اورسولجر بازار میں شہریوں نے 3 ڈاکو پکڑلیے

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے کورنگی 4 میں شہریوں سے لوٹ مار کر نے والے 2 ڈاکو شہریوں کے تشدد کے بعد ہلاک ہو گئے، جبکہ سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کر نے والا ایک ڈاکو کوشہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 4 غوث پاک روڈ کے قریب دودھ کی دوکان پر شہریوں سے لوٹ مار کر نے والے 2 ڈاکو ؤں کو شہریوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شدید زخمی حالت میں دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔جبکہ دوسری جانب سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کر نے والا ایک ڈاکو شہریوں نے پکڑ لیا، شہریوں نے ڈاکو پر تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیاجسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک ہو نے والے ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.