تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:8

لاہور : سبزہ زار میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی ہوگیا

جیو نیوز - لاہور ......لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی ہو گیا جبکہ اہلے محلہ نے تینوں ڈاکوئوں کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق تین ڈاکو سبزہ زار کے علاقے میں ایک دکان میں ڈکیتی کر رہے تھے ۔ اس دوران مزاحمت کے نتیجے میں ملزمان نے دکاندار کو گن کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔ شور شرابہ سن کر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور انہوں نے ڈاکوئوں کو پکڑ شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد تھانے منقتل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.