5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:28
آصف زرداری اورچودھری برادران میں رابطہ،ذرائع پیپلز پارٹی
جیو نیوز - لاہور.......سابق صدرآصف زرداری اورچودھری برادران میں رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ، چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت اورپرویزالہٰی آج آصف زرداری سے بلاول ہائوس میںملاقات کرینگے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربات چیت ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں اسلام آبادمیں جاری دھرنوں سےمتعلق بھی بات چیت ہوگی۔