5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:28
کوئٹہ: کاسی قبیلے کے سربراہ ارباب ظاہرکاسی پشاورسے بازیاب
جیو نیوز - کوئٹہ...... کاسی قبیلے کے سربراہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب عبدالظاہرکاسی پشاورسے بازیاب کرالیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب ظاہرکاسی کو بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم انہیں اب تک ان کے خاندان کے حوالے نہیں کیا گیا۔ ارباب کاسی کو ایک سال قبل کوئٹہ کے پٹیل روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔