5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:48
کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،7 مبینہ دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - کراچی: ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،7 مبینہ دہشت گرد ہلاک
کراچی......کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں7 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ملیررائو انور کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد وں میںچودھری اسلم پرحملے کاماسٹرمائنڈ بھی شامل ہے ، انہوں نے چودھری اسلم پرحملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی تیارکی تھی۔چودھری اسلم پرحملہ کرنے کے بعد ملزمان بیرون ملک فرارہوگئے تھے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکا خیزمواد بھی برآمدہوا۔مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں فرارہوگئے۔ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ کارروائی کے وقت کالعدم تنظیم کا اجلاس جاری تھا۔