تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:28

فیصل آباد کے سبینہ ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو جلاکر مارڈالا

جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں ایک شخص نے پلاٹ نام نہ کرنے پر اپنی بیوی کو جلا کر مار ڈالا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ واقعہ فیصل آباد کےعلاقے سبینہ ٹاؤن میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس اپنی بیوی کا پلاٹ اپنے نام کرانا چاہتا تھا لیکن بیوی رضامند نہیں تھی ۔ اسی جھگڑے پر غلام عباس نے مبینہ طور پر پیڑول چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی ،جسے تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا ۔ خاتون کے ورثا کی درخواست پر پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.