5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:18
سیاسی بحران میں آصف زرداری کامثبت کردارہے، رحمان ملک
جیو نیوز - اسلام آباد...... پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیاسی بحران میں آصف زرداری کامثبت کردارہے، ملک کوبہتری کی جانب لےجاناہوگا۔عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سےملاقات کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن لانا ضروری ہے ، ملک کوبہتری کی جانب لےجاناہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کومیری جانب سےعیدکی پیشگی مبارک باد ہے، طاہر القادری سےکیاباتیں ہوئیں فی الحال نہیں بتا سکتا۔