تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:48

حمزہ کی عمر اتنی بڑی نہیں جتنی بڑی باتیں کررہے ہیں، چودھری برادران

جیو نیوز - لاہور...... چودھری برادران نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کو مخاطب کرتےہوئے کہاہےکہ ابھی ان کی عمر اتنی نہیں ہوئی جتنی بڑی وہ باتیں کررہےہیں ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جب وہ جیل میں تھے تو کھانا چودھریوں کے گھر سے آتا تھا۔ چودھری برادران نے آج بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کےشریک چیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ملکی مسائل پر گفتگو کی ، ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو میں چودھری برادران نے ملاقات سے متعلق تو صرف اتنا کہاکہ زرداری صاحب ملکی مسائل کے حوالے سے بہت پریشان ہیں اور پھر اپنی ساری توپوں کا رخ حمزہ شہباز کی طرف کرلیا ، چودھری شجاعت حسین نے جتا دیا کہ مشرف دور میں جب وہ جیل میں تھے تو کھانا ان کے گھر سے جاتا تھا۔ چودھری پرویز الٰہی بھی پیچھے نہیں رہے اور یاد دلایاکہ مشرف دور میں جب شریف فیملی قید تھی تو ان کی شوگر ملیں وہی سنبھال رہے تھے ، اب اگر حمزہ نے بات بڑھائی تو وہ بہت کچھ میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ دیگر معاملات پراظہارخیال کرتےہوئے چودھری برادران نےکہاکہ وہ بھی اپنی عید سیلاب زدگان کے ساتھ منائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.