5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:8
عوامی تحریک نے بلاول کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس واپس لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک نےپیپلز پارٹی کےچیرمین بلاول بھٹو زرداری کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر طاہرالقادری کےحوالےسے ریمارکس دینےپر پہلےایک ارب روپےہرجانے کا نوٹس دیا،پھر طاہر القادری کی ہدایت پر یہ نوٹس واپس لے لیا۔طاہرالقادری کاکہناہے کہ بلاول بھٹو ان کےبچوں کی طرح ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری کےوکیل اشتیاق ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کےچیرمین بلاول بھٹو زرداری کوایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس دیا،جس میں کہاگیاکہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر طاہرالقادری کو کارٹون قراردیا،طاہرالقادری ایک ممتاز دینی شخصیت ہیں،اس فقرے سےان کےاور ان کےخاندان کے جذبات مجروح ہوئے،لہٰذابلاول بھٹو زرداری معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں،یہ ٹکر زچلنے کے بعدپاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری نےاپنےوکیل کو ہرجانے کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کر دی اور کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ان کےبچوں کی طرح ہیں۔