تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:48

کراچی:گلشن اقبال میں رینجرز کی کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جیو نیوز - کراچی...... کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایک گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے گلشن اقبال کے بلاک تھری میں ڈسکو بیکری کے قریب کے علاقے کا محاصرہ کرکے ایک گھر پر چھاپا مارا ۔ اس دوران کسی بھی شخص کو اطراف کی گلیوں میں آنے اور جانے کی اجازات نہیں دی گئی ۔ کارروائی میں گھر سے 15 آر پی جیز، سات راکٹ، 13 بوسٹرز، 10 کلاشن کوف، 15 ایس ایم جیز کے میگزین ، پستول اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ رینجرز نے متعدد افراد کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ رینجرز نے دوسری کارروائی گلشن اقبال کے علاقے عابد ٹاؤن میں کی جہاں رہائشی اپارٹمنٹ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ رینجرزترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران تین شرپسندوں کوگرفتارکیا گیاجبکہ تین ایس ایم جی ، تیس بورکے پستول،جی تھری رائفل، شاٹ گن،چاربُلٹ پروف جیکٹس،پولیس اوررینجرزکی وردیاں ،سی سی ٹی وی کیمرااوردیگراسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.