تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:8

کچھ پریشان عناصر نفرت کے بیج بورہے ہیں،نواز شریف

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ پریشان عناصر تحمل و برداشت کے جذبے کے خلاف نفرت کے بیج بورہے ہیں، جمہوری طور پر منتخب نمائندے دانشمندی، انصاف اور شرافت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔عیدالاضحٰی پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی جبکہ آئی ڈی پیز کی مشکلات کم کرکے ان کی بہتری کیلیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے مسلح افواج نے شدت پسندی کے مذموم عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،مسلح افواج ہماری آزادی ،خوشحالی اور عزت و وقار کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.