6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:48
دھرنا وزیراعظم بننے کا شارٹ کٹ تھا جو ناکام ہوگیا، سعد رفیق
جیو نیوز - اسلام آباد.....مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ دھرنا وزیراعظم بننے کا شارٹ کٹ تھا جو ناکام ہو گیا، اب رو عمران رو کا نعرہ مقبول ہو رہا ہے۔اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنا لیڈر چاند رات پر بھی جھوٹ بولنے اور انتشار پھیلانے سے باز نہیں آئے، قوم جھوٹ بولنےکے ورلڈ چیمپئن عمران خان کو اچھی طرح پہچان گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے حکمران اپنے صوبے کے ساتھ عید منانے کے بجائے اقتدار کی شرمناک جنگ لڑ رہے ہیں۔