6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:38
نواز شریف دو مہینے اور لے لیں لیکن استعفا دینا پڑے گا، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پھر یوٹرن لے لیا کہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف ایک دو مہینے رک جائیں،،لیکن جب تک استعفیٰ نہیں دیں گے،دھرنا جاری رہے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نماز عید طاہرالقادری کی امامت میں ادا کروں گا ، جب تک نوازشریف استعفا نہیں دیتے ، دھرنا جاری رہے گا۔