6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:59
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئے گی
جیو نیوز - کراچی....... ملک بھر میں عیدالاضحی آج روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئے گی۔صبح نماز فجر کے بعد ملک کے تمام چھوٹے، بڑے شہروں اور دیہاتوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جس میں علمائے کرام سنت ابراہیمی کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالیں گے اور ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔نماز کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کریں گے۔ پشاور اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع اور قبائلی علاقوں میں اتوار کو عیدالاضحی منا ئی گئی جبکہ بعض علاقوں میں عید آج منائی جا ئے گی ۔