تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:59

ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

جیو نیوز - کراچی......ملک بھر میںعیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، فرزندان توحید سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ملک بھر میں عید الاضحی پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، نماز عید کے اجتماعات میں ملک میں امن و امان اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، ملک کے تمام چھوٹے، بڑے شہروں اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات ہو ئے۔ علمائے کرام نےسنت ابراہیمی کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی اور ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ اس مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔اسلام آباد کی فیصل مسجد اورلال مسجد میں نمازعید اداکی گئی۔ کراچی میں باغ جناح، پولو گراؤنڈ، نشتر پارک، سبیل والی مسجد، جامع مسجد کنزالایمان، محفل شاہ خراسان، عیدگاہ ناظم آباد اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سمیت سیکڑوں چھوٹے بڑے مقامات پر عیدالاضحی کی نماز اداکی گئی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس میں نماز عید ادا کی۔لاہورمیں باغ جناح میں مسجد دارالسلام میں اہل ایمان خدا کے حضور کے سجدہ ریز ہوئے۔اس کے علاوہ شہر کے دیگر مقامات اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔فیصل آباد میں ناظم آبادعیدگاہ میں نمازعیدادا کی گئی، جس میں مسلم لیگ(ن) کےرہ نماعابد شیرعلی نےبھی شرکت کی۔میانوالی میں ضلع بھرمیں361سےزائد مقامات پرنماز عید ادا کردی گئی۔پشاور اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع اور قبائلی علاقوں میں اتوار کو عیدالاضحی منائی گئی، جبکہ بعض علاقوں میں عید آج منائی جارہی ہے۔ پشاورمیں عید گاہ چارسدہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر پر نماز عیدالضحی کے اجتماعات ہوئے۔کوئٹہ میں طوغی روڈ پر واقع عیدگاہ اورہاکی گراؤنڈ میں نمازعید ادا کی گئی۔ سبی میں بخاری گراؤنڈ سمیت ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.