6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:49
تعصبات سےبالاترہوکرملکی تعمیروترقی میں کرداراداکرناہوگا،صدر ممنون
جیو نیوز - اسلام آباد......صدرمملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ تعصبات سےبالاترہوکرملک کی تعمیروترقی میں کرداراداکرناہوگا۔عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سنت ابراہیمی ہمیں ایثاروقربانی کاسبق دیتی ہے اور ہمیں اپنی زندگی میں ایثاروقربانی کی عملی مثال قائم کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کےلیےاخوت اورہمدردی کامظاہرہ کرناہوگا۔