تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:29

وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے عید کی نماز لاہور میں ادا کی

جیو نیوز - لاہور......وزیراعظم پاکستان اور گورنر پنجاب نے لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی ۔عید کی نماز کے موقع پر ملی یکجہتی اورملکی خوشحالی کے ساتھ ضرب عضب کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ عید کی نماز جاتی عمرہ میں ادا کی۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بادشاہی مسجد میں نماز پڑھی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیاں منانے کے ساتھ آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی مدد کرنا نہ بھولیں۔بادشاہی مسجد کے علاوہ باغ جناح اور داتا دربار پرعیدکے بڑے اجتماع ہوئے،جبکہ لاہور میں دو سو سے زائد چھوٹے بڑے مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے۔اس موقع پر ملکی سلامتی،یکجہتی اور خوشحالی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی لئے خصوصی دعا کی گئی ۔عید کی نماز سے قبل دئیے جانے والے خطبات میں لوگوں سے آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی خصوصی مدد کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر عید کی خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.