6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:29
متحدہ کے رہنماؤں نے نمازِعید جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ادا کی
جیو نیوز - کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینراور ارکین نے نماز عید جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں اہل علاقہ کے ساتھ ادا کی۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز خالد مقبول صدیقی، نصرت شوکت، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان پارلیمنٹ اور ذمہ داران نے اہل علاقہ کے ساتھ نائن زیرو سے متصل جناح گراوٴنڈ میں نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد الطاف حسین کی صحت، تحریک کی کامیابی سمیت پاکستان کی سلامتی، ملکی استحکام اور آپریشن ضرب عضب میں شہید فوجیوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔