6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:49
کراچی میں سخت سیکیورٹی میں نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں سخت سیکیورٹی میں نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے۔عید کے اجتماعات میں علماء کرام نے کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن ، ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی ۔ نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔شہر بھرمیں نماز ِعیدالاضحیٰ کے بڑے بڑے اجتماعات نشترپارک،عیدگاہ ناظم آباد، محفل شاہ خراساں، نیومیمن مسجد، سبیل والی مسجد، جناح گراؤنڈ، مسجد خیرالعمل سمیت شہربھر میں سیکڑوں مقامات پر ہوئے، جن میں علماء کرام نے سنت ابراہیمی اور قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔صدرپاکستان ممنون حسین نے نمازعید اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ادا کی۔ گورنرسندھ نےنمازعید گورنر ہاؤس میں مسلم ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ ادا کی جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید 18 اکتوبر کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ بلاول ہاؤس کے قریب گراؤنڈ میں ادا کی۔نمازعید کے بعد علمائے کرام نے کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کے قیام، اتحاد بین المسلمین، ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ سنت ابراہیمی کی پیروی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق انکا جینا، مرنا، عبادتیں اور مال و اسباب اللہ رب العالمین کیلئے ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد وعید گاہوں کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد کراچی کے شہری سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔