6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:59
الطاف حسین کی کارکنوں اور ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد
جیو نیوز - کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہم وطنوں کو عید الاضحیٰ پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔الطاف حسین نے نمازعید کے بعد نائن زیرو پر موجود رہنماؤں، ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عید پر شہداء، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھیں۔ متحدہ کے قائد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو خطرات اور مسائل کے بھنور سے بخیر وعافیت نکالے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔