6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:9
مخدوم جاوید ہاشمی نے آبائی شہر ملتان میں نماز عید ادا کی
جیو نیوز - ملتان......سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے آبائی شہر ملتان میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صورت حال کو بدمزہ بنانے کی پوری کوشش کی ۔ملتان میں جاوید ہاشمی شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ پر عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے پہنچے تو انہیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے گھیرلیا۔ انہوں نے جاوید ہاشمی کیخلاف ’’گوہاشمی گو‘‘ اور ’’داغی داغی‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے سابق صدر کو میڈیا سےبات چیت کرنے سےروک دیا، تاہم جاوید ہاشمی گاڑی سے اترکر پی ٹی آئی کےکارکنوں کی جانب بڑھے اور اپنا مکا فضا میں بلند کرکے اپنے عزم کااظہارکیا۔