6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:29
بلاول بھٹو زرداری کا بیان دھمکی آمیز ہے، خواجہ اظہار الحسن
جیو نیوز - کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان دھمکی آمیز ہے، اس پرایم کیوایم کے کارکنوں میں شدید غم و غصہ ہے، کارکنان الطاف حسین کے کہنے پر ضبط سے کام لےرہے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی نے سندھ کے عوام کا جینا حرام کیا ہے۔اظہارالحسن نے بلاول بھٹو کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے بیان دینے سے خبردار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی دھمکی کے خلاف لندن اور کراچی میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔