6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:19
نارووال: وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کےساتھ عید منائی
جیو نیوز - نارووال.......وزیراعظم نوازشریف نے عید نارووال میں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی اور ان کاغم بانٹا، اس موقع پر انہوں نے متاثرین میں تحائف بھی تقسیم کیے اوروعدہ کیا کہ ان کے مکانات اور فصل کا نقصان پورا کیا جائے گا۔تھلی ملیاں میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے ساتھ عید منانے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین کی امداد احسن طریقے سے کی،سیلاب جیسے مسائل عارضی ہیں،پنجاب حکومت نے متاثرین کی خدمت عبادت سمجھ کرکی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جھنگ ،چینوٹ میں سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی،حکومت سیلاب سے ہونے والے نقصانا ت کا معاوضہ ادا کرے گی،ایک ایک مکان اور فصل کا نقصان پوراکیاجائےگا، آئندہ سیلاب کو روکنے کےلیے کوشش کی جائے گی۔۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی شب و روز خدمت کریں گے،پاکستان خطے کا بہترین ملک ہوگا اورپاکستان سے غربت و بے روزگاری ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بار بار دورہ کررہے ہیں،25ہزار کی پہلی قسط سیلاب متاثرین کو مل چکی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے بجلی کا بحران ختم کرنا ہے،بجلی کے بحران کو دوران حکومت حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ سیاست کرنے والوں کے ووٹ مزید کم ہوں گے۔