تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:39

حافظ آباد پریس کلب کے چیئرمین یعقوب شہزاد امر قتل

جیو نیوز - حافظ آباد.......حافظ آبادمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے چیئرمین یعقوب شہزاد امر کو قتل کر دیا۔ تین دن میں دو صحافیوں کے قتل پر صحافتی،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے شدید احتجا ج کیا ہے۔ چیئرمین پریس کلب یعقوب شہزاد امر تارڑ بس اسٹینڈ کے قریب اپنے دوست کے شو روم میں بیٹھا تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے۔ مرحوم یعقوب شہزاد 12سال سے شعبہ صحافت سے منسلک تھے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.