تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:59

لاہور: بحریہ ٹائون سیکٹر ای میں دنیا کی 7ویں بڑی مسجد کا افتتاح

جیو نیوز - لاہور.......لاہورکے علاقے بحریہ ٹائون کے سیکٹر ای میں دنیا کی 7ویں بڑی جامع مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ۔ جامع مسجد بحریہ ٹائون میں بیک وقت 70 ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔جامع مسجد کے اندرونی احاطے میں 25 ہزار نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے باعث اسے پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔165 فٹ بلند چار میناروں کیساتھ ایک عظیم الشان گنبد اور 20 چھوٹے گنبدوں پر مشتمل یہ مسجد ملکی ثقافت اور اسلامی فن تعمیر کا منفرد نمونہ ہے ۔ مسجد کی تعمیر میں چار سال کا عرصہ لگا ۔ مسجد میں خواتین کیلئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.