6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:59
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کوجڑسے اکھاڑپھینکےگی،آرمی چیف
جیو نیوز - راولپنڈی......چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج بہت جلد ملک سے دہشتگردی کوجڑسے اکھاڑپھینکےگی، پاک فوج تر جمان ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیر ستان کے دارالحکومت وانا میں فوجی جوانوں سے خطاب کے موقع پرآرمی چیف نے فاٹا کےلئے یوتھ پیکیج کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگلے5سالوں میں فاٹا سے مجموعی طور پر کے14ہزارنوجوانوں کوفوج میں بھرتی کیاجائےگا، جبکہ اگلے 6ماہ میں فاٹا کےایک ہزار نوجوانوں فوج میں بھرتی ہوں گے ۔جنرل راحیل نے بنوں میں فاٹاکی عوام کی حب الوطنی کی تعریف کی اور فاٹا کے عوام کی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف نےفاٹا کےلئے یوتھ پیکیج کےلئے یہ اعلان بھی کیا کہ سالانہ بنیادپرفوجی کیڈٹ کالجزمیں فاٹاکےنوجوانوں کیلئے نشستیں مختص کردی گئی ہیں،اور1500بچوں کوآرمی کے اسکولوں ،کالجوں میں مفت تعلیمی فراہم کی جا ئے گی ۔