تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:19

بلاول کا بیان سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم

جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی مومنٹ کے راہنماحیدرعباس رضوی نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کا الطاف حسین کے حوالے سے بیان کوسوچی سمجھی پالیسی سمجھتے ہیں،پیپلزپارٹی کےکراچی میںجلسےسےپہلے یہ بیان معنی خیزہے،ایم کیوایم بلاول کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کےاہم اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے حیدرعباس رضوی کا مزید کہنا تھاکہ الطاف حسین کے خلاف بلاول کا بیان تعصب پر مبنی ہے۔بلاول کےجارحانہ الفاظ اور لہجہ کھلے طور پران کی سوچ کی عکاس ہے،ہم اپنی تشویش سے برطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے،ہم ان کویہ بھی بتائیں گےکہ پیپلزامن کمیٹی کےدہشتگردبرطانیہ میں موجود ہیں۔حیدرعباس رضوی کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہجارحانہ الفاظ اور لہجہ اس شخصیت کے لئے اختیار کیا گیا جس نے آصف زرداری کے لئے کراچی میںشاندار ریلی کا انتظام کیا جب وہ تنہا تھے اور ہر جانب سے ہدف تنقید تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.