7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:30
حب ڈیم پمپنگ اسٹیشن پربجلی معطل،غربی اوروسطی میں پانی کی قلت
جیو نیوز - کراچی.........حب ڈیم پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد کراچی کے ضلع غربی اوروسطی میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔واٹر بورڈکے ترجمان کے مطابق حب ڈیم پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی فراہمی گزشتہ رات 11 بجے سے معطل ہے،بجلی کی عدم فراہمی سے ضلع غربی اور وسطی کو 55 لاکھ گیلن پانی کی کمی کا سامناہے جس کی وجہ سے ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد اور غربی میں اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقےپانی کی شدید قلت کا شکار ہوئے ہیں۔