7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:10
پشاورمیں طیارے پرفائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،پی آئی اے
جیو نیوز - کراچی.........پی آئی اےکے ترجمان نے کہا ہے کہ پشاورمیں طیارے پرفائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ ابوظبی سے پشاورپہنچا تھا،جسے اب ریاض کے لیے روانہ کردیا گیاہے۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بھی واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ سمیت کہیں سے طیارے پرفائرنگ کاواقعہ رپورٹ نہیں ہوا، پشاور میں کسی طیارے پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔