7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:50
کراچی: گلشن معمارکےگودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے گلشن معمارانڈسٹریل زون میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے۔سپر ہائی وے کے قریب گلشن معمار انڈسٹریل زون میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تیسرے درجے کی آگ کے باعث سینٹرل فائر اسٹیشن نے شہر بھر سے 15گاڑیوں کو طلب کیا جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے سے گودام میں رکھے تولیے جل گئے، جبکہ دو ٹرک اور ایک رہائشی عمارت بھی آگ سے متاثر ہوئی ہے۔فیکٹری سے متصل مکان میں رہائش پزیر محمد صالح کے مطابق رات دو بجے دھماکے کی آوازسنی تھی،رات کو فیکٹری کے مالک کو اطلاع دینے کی کوشش کی لیکن فون پر رسپانس نہیں ملا۔صبح تین بجے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آئی تھی جس کا پانی ختم ہوگیا تھا۔