7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:0
ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی بڑی جانوروں کی قربانی
جیو نیوز - کراچی.........ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں لوگ جانور قربان کر رہے ہیں۔آج عیدِ قرباں کا دوسرا روز ہے۔ ملک بھر میں آج بھی بڑی تعداد میں لوگ جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔عید کے پہلے روز بہت زیادہ لوگوں نے جانور قربان کئے،لیکن ایسے لوگوں کی تعداد بھی کم نہ تھی جو قصائی نہ ملنے یا کسی اور وجہ سے قربانی نہ کر سکے۔ چنانچہ آج بھی گلی گلی، محلہ محلہ گائے، بکرے اور اونٹ ذبح ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے دن کی نسبت آج قصائی آسانی سے مل جاتا ہے اور اس کے پاس وقت بھی زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ سے گوشت اچھی طرح بنتا ہے۔ کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے نمائندے آج بھی کھالیں جمع کرتے نظر آرہے ہیں اور پھر آج دسترخوانوں پر چٹ پٹے کھانوں کی بہار بھی زیادہ ہے۔