7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:0
کوئٹہ : موٹرسائیکل چھیننے پرمزاحمت، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
جیو نیوز - کوئٹہ....... کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔رسکیو ذرائع کے مطابق محمد نامی شخص موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ موتی رام روڈ پر مسلح ڈاکووں نے روکا اور اور اسلحہ کے روز پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ہے ، اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرا ہوگئے۔ زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔