7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:11
کنٹرول لائن نکیال سیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری
جیو نیوز - کوٹلی،آزادکشمیر....... کنٹرول لائن نکیال سیکٹرپربھارتی فوج نے بلااشتعال گولہ باری کی ہے جس سے دتوٹ، نلوچھی، ندھیری اور مختلف علاقوں میں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال گولہ باری پربھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے، جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔