7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:21
اسپتال بنانےسےکوئی سیاستدان نہیں بن جاتا، آصف زرداری
جیو نیوز - لاہور...... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اسپتال بنانےسےکوئی سیاستدان نہیں بن جاتا،پاکستان میں20سےزائدلوگ ہیں جنہوں نےبڑے بڑے اسپتال بنائے، عمران خان سیاست میں آئےہیں توصبرسےچلیں اور تجربہ حاصل کریں۔ دیہی ڈویژن اورنارووال ضلع کےکارکنوں سےبلاول ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اب ہم بھی اپنی تیاری کررہےہیں، جب چاہیں گےاپنی مرضی کےنتائج حاصل کریں گے، بلاول بھٹوزرداری اورنئی نسل کووہی پرانی عروج والی پارٹی منتقل کریں گے، پارٹی اپنےبنیادی منشورپرقائم ہے،جدوجہدکوآگےبڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت آگیا ہےجس کاہمیں انتظارتھا، یہ مت سمجھاجائےکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی ہے۔