7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:21
پی پی کوسیاست کی سمجھ بوجھ نہ پہلےتھی نہ اب ہے، رشیدگوڈیل
جیو نیوز - کراچی...... ایم کیو ایم رہنما رشیدگوڈیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں کوسیاست کی سمجھ بوجھ نہ پہلےتھی نہ اب ہے، سیاسی بیان الگ ہوتاہے،دھمکی آمیزبیان الگ، خورشیدشاہ واپڈامیں کام کرتےتھےدنیاجانتی ہےوہ کہا ں سےآگےبڑھے،پیپلزپارٹی نےسندھ کارڈضروراستعمال کیالیکن سندھیوں کوحقوق نہیں دیے،پیپلزپارٹی والوں کوسیاست کی سمجھ بوجھ نہ پہلےتھی نہ اب ہے۔ رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والوں نےنوکریاں بیچیں،کرپشن کی،لوگوں کاجیناحرام کیا، چاندپرتھوکنےسےمنہ پرہی تھوک آتاہے، لاڑکانہ اورسکھرسےبھی پیپلزپارٹی کےکارکن اسےچھوڑرہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الذوالفقارسےگینگ وارتک پیپلزپارٹی کاسفرسندھ والےاچھی طرح جانتےہیں،عوام کےریلےکےآگےیہ اپنےگھروں تک قیدہوجائیں گے۔