7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:41
کراچی:فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، 2 علمائے کرام جاں بحق
جیو نیوز - کراچی....... کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دو علمائے کرام جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کرکے مولانا ساجد اللہ کوقتل اوران کے ساتھی کوزخمی کردیا۔ ان کی نمازجنازہ آج شام 6بجےکٹی پہاڑی نزد طیبہ مسجد میں ادا کی جائےگی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان قاری عثمان نے کہا ہے کہ مولانا ساجد اللہ کا تعلق ان کی جماعت سے تھا۔انھوں نے کہا کہ کراچی شہر میں جنگل کاقانون ہے اور مولانا ساجد اللہ کے قتل کی ذمے دارسندھ حکومت ہے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ نارتھ ناظم آباد میں ضیاءالدین اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا مسعود جاں بحق ہوگئے،واقعے پراہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے ضیاءالدین اسپتال سے کریم آباد جانے والی سڑک پر احتجاجاً دھرنا دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔