تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:21

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں2 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی......شہر میں رات گئے ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کمہارواڑہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ فائرنگ کے بعد علاقے خوف و ہراس پھیل گیا ۔ دوسری جانب نیو کراچی اللہ والی چورنگی کے قریب گھر کے باہر بیٹھا 25 سالہ نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.