تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:41

لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

جیو نیوز - لاہور.......لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ ٹیک آف کے فوری بعد اولے گرنے سے اسکرین چٹخ گئی۔طیارے کو بحفاظت واپس اتارلیا گیا۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق دبئی جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی،پروازنے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ گہرے بادلوں میں اولے ٹکرانے سے اسکرین میں کریک پڑگئے، طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل پرواز سے دبئی بھجوانے کے انتظامات کرلیے گئے،طیارہ حال ہی میں لیزپرلیا گیا تھا،8320 طیارہ حال ہی میں لیز پر لیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.