8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:41
شانگلہ ، زلزلے میں تباہ اسکول 9سال بعد بھی تعمیر نہ ہوسکے
جیو نیوز - شانگلہ.......شانگلہ میں 2005 کے زلزلے سے تباہ ہونےوالے اسکول 9سال بعد بھی دوبارہ تعمیر نہیں ہوسکےجس کے باعث طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔8اکتوبر 2005 کے زلزلے میں ضلع شانگلہ میں 206اسکول تباہ ہوئے لیکن 9 سال گزرنےکے باوجود اب تک صرف 100 اسکولوں کو ہی دوبارہ تعمیر کیا گیا ۔ ایک سو چھ اسکولوں کی تعمیر نہ ہونے کے باعث ان اسکولوں کے تقریبا دس ہزار بچے سردی ہو یا گرمی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ایرا حکام کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔