8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:12
بلاول بھٹو کی عید پر شہدائے 18 اکتوبر کے ورثا سے ملاقات
جیو نیوز - کراچی........پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحی کے موقع پر کراچی میں اپنی رہائش گاہ بلاول ہاؤس میں شہدائے 18 اکتوبر کے ورثا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری شہدائے 18اکتوبر کے ورثا میں گھل مل گئے ۔ انہوں نے شہداء کے بچوں کو پیار کیا، ان سے شفقت سے پیش آئے۔شہداء کی بیواؤں، ماؤں ،بیٹیوں،بزرگوں اور دیگر اہل خانہ کو تسلی دی اور ان سے بات چیت کی۔