تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:21

نواز، زرداری کا اکٹھا ہونا ملک پر سب سے بڑا ظلم ہے، شیخ رشید

جیو نیوز - ملتان........عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا اکٹھا ہونا اس ملک پر سب سے بڑا ظلم ہے،اس وقت عمران خان کو چھوڑنا سیاسی غداری ہوگی۔ملتان میں شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی کامسئلہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہے،وہ میرے ساتھ کیوں الجھ رہے ہیں، نوازشریف ایک آدمی بتائیں جوانہوں نے میرٹ پرتعینات کیا ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ قربانی داغی ہوگئی، عمران خان کے ساتھ ہوں، ان کے کہنے پرجلسے میں شرکت کرنے آیا ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.