9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:21
لاہور : فائرنگ سے نوجوان کا قتل ،قادر گیلانی کے خلاف مقدمہ
جیو نیوز - لاہور........... پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں بااثر شخصیت کے نجی محافظوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار طاہر سے جھگڑے پر نجی گارڈ نے فائرنگ کر دی ، مقتول طاہر کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے بیٹے کے محافظوں نے فائرنگ کی ،دریں اثنا ڈیفنس میں نوجوان کی ہلاکت ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ یوسف گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور محافظوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ مقتول کے والد تنویر جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تھانہ ڈیفنس اے ڈویژن میں درج ایف آئی آر کا نمبر 948/14 ہے