تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:31

نئے پاکستان میں معذوروں کو خصوصی سہولتیں دیں گے، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد......عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کا استعفا لیے بغیر دھرنے سے واپس نہیں جائیں گے،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ایک خواب کا نام نہیں ہے ،یہ حقیقت ہے،نئے پاکستان میں غربت ختم کرنے کے لیے معاشی پالیسی تشکیل دیں گے، نئے پاکستان میں چھوٹے سرمایہ کاروں اور کسانوں کی مدد کریں گے، جب ہماری فوج دہشت گردی کےخلاف آپریشن کررہی ہے تو امریکا ہم پر ڈرون حملے کیوںکررہا ہے؟ مغرب میں معذوروں کا بہت خیال رکھا جاتا ہے، نئے پاکستان میں معذوروں کو تحفظ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.