تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:41

لاہور میں نوجوان کاقتل افسوسناک ہے، انکوائری ہونی چاہیے، شرجیل میمن

جیو نیوز - لاہور.....پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لاہور میں نوجوان کے قتل کا واقعہ افسوس ناک ہے، اس کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گیلانی کا ایک بیٹے کو اغوا کیا گیا جو ابھی تک نہیں مل سکا، ان کے خاندان کو شدید خطرات لاحق ہیں،اس واقعے کو وی آئی پی کلچر کا نام دینا انتہائی افسوس ناک ہے، لاہور میں نوجوان کے قتل کے واقعے کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے،تحقیقات کے بغیر مقدمہ درج کرنےسےپنجاب حکومت کی بدنیتی ثابت ہوگئی ہے،کاش پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی اسی رفتار سے مقدمہ درج کرلیتی،اس واقعےپرسیاست نہیں چمکانی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.