تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:1

یوسف گیلانی کے بیٹے کے محافظوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،مقدمہ درج

جیو نیوز - لاہور....سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے نجی گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ،مقتول کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے ، پولیس نےدونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے نجی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کےمطابق سابق وزیر اعظم کا بیٹا عبدالقادر گیلانی محافظوں کے ساتھ گاڑی میں جا رہا تھا ،راستے میں گرین ٹاؤن کے رہائشی موٹرسائیکل سوارطاہر کی ٹکر ہونے سے تکرار ہو گئی ،بات بڑھنے پر مبینہ طور پر عبدالقادر گیلانی کے محافظ محمد خان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔ واقعے کے خلاف مقتول کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ، بعد میں یوسف گیلانی کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا ،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ مقتول کے باپ تنویر جاوید کی مدعیت میں پولیس تھانہ اے ڈویژن نے عبدالقادر گیلانی اور محافظ کیخلاف مقدمہ درج کر کے محافظ کو گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.