9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:51
پہلی حج پروازایک گھنٹےکی تاخیرسےلاہور پہنچ گئی
جیو نیوز - لاہور......پی آئی اے کی پہلی حج پرواز رات ساڑھے 12 بجے حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔پہلی حج پرواز ایک گھنٹہ 10منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی، پرواز کے ذریعے 417 حجاج لاہور پہنچے ، لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر اعلیٰ سرکاری حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا، تاہم میڈیا کو ایئرپورٹ کے اندر جانے اورکوریج کی اجازت نہ دی گئی۔ایئرپورٹ کے اندر نہ جانے کی اجازت ملنے پر حجاج کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔