تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:1

کراچی:کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب بھی 18 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جناح ہسپتال ایم ایل او کلیم الدین شیخ کے مطابق مختلف علاقوں سے کچی شراب پینے سے 24افراد ہلاک ہوگئے۔ اب بھی 18افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب شرافی گوٹھ اورشاہ لطیف ٹاؤن کے اڈوں سے خریدی گئی تھی۔جہاں چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.